اورہان غازی کی اصل تاریخ

اورہان غازی کی اصل تاریخ

Size:
Price:

Read more


 اورہان غازی کی اصل تاریخ


سلطنت عثمانیہ کی ابتدائی تاریخ کی بہت کم معلومات ملتی ہے

اسی طرح اورہان غازی کی زندگی  کے متعلق بہت کم معلومات تاریخ کی کتابوں میں دستیاب ہے

پہلے عثمانی مورخین جیسے  عاشق پاشا زاد

، اورو بے ، نیسری بے   کے مطابق 

سرداران اور عثمان بے کے بچوں کے  نے عثمان بے کی موت کے بعد ایک جرگا  بلایا۔ اس جرگے میں اورہان بے نے تجویز دی کہ ان کا بھائی 

علاء الدین امیر بن جائے ، لیکن 

علاء الدین نے اسے قبول نہیں کیا اور کہا کہ ان کے بھائی اورہان کی عسکری کامیابیوں کی وجہ سے ، وہ اپنے چھوٹے بھائی اورہان کو تخت کے  لیے مناسب سمجھتے  ہیں ، اور معززین نے بھی یہی مناسب سمجھا  سرداران نے اورہان غازی کو امیر منتخب کیا پھر اورہان غازی کو تخت پر بیٹھنا پڑا اور حکومت کے فرائض سنبھالنے پڑے

اورہان بے نے 1321 میں موڈنیا کو فتح کیا اور اپنی سلطنت کو بحیرہ مرمرہ کے کنارے تک پھیلا دیا۔ انہوں نے 1323 میں گیبز میں اپنے نام سے ایک مسجد بنائی۔ عثمان غازی کی وفات تک سلطنت عثمانیہ کا رقبہ صرف سو کلومیٹر تک تھا لیکن اورہان غازی نے اس کو تین گنا بڑھا دیا 


اورہان غازی نے کونور الپ  کو مغربی بحیرہ اسود کے علاقے ، اکا ککا ازمٹ کے ارد گرد ، اور عبدالرحمن غازی یالووا  کے ارد گرد چھاپے مارنے اور یالووا ، اکیزا ، مڈرنو ، پازیریر  

سمندرا کو فتح  کرنے بھیجا اس میں وہ کامیاب بھی رہے

اورہان غازی نیکیاں اور ایشیائے کوچک کہ بہت سے علاقے فتح کیے 


انہوں نے بہت سے نئے قوانین بنائے 

اور قواعد و ضوابط کی بدولت سلطنت عثمانیہ کو ایک ریاست بنا دیا۔ اس دور میں پہلی مرتبہ وزیئر مقرر کیے  دیوان تنظیم قائم کی گئی۔ ایک بنیادی نظام اور ایک عدالتی تنظیم قائم کیے گئے۔

ان کو اپنے اپنے دادا ارطغل غازی سے خاص محبت تھی جن مورخین کے مطابق ارطغل غازی کی وفات1288 میں ہوئی تھی وہ لکھتے ہیں کہ جب ارطغل غازی کی موت1288 میں ہوئی تو اورہان غازی کی عمر سات سال تھی ان کی موت کے بعد اورہان غازی ہر روز  ان کی قبر پر جا کر ان کا ریاست قائم کرنے کا خواب دوہراتے اور کہتے کہ میں یا میرے والد ایک دن ریاست ضرور قائم کریں گے

اورہان غازی  کے بچوں میں

سلیمان پاشا

شہزادے مراد

شہزاد ابراہیم

شہزادے حلیل

شہزادے قاسم

سہزادے ایوپ

اور بیٹیوں میں

فاطمہ ہاتون شامل ہیں 


اور بیویوں میں

. اسپوریا ہاتون - بازنطینی شہنشاہ III۔ اندرونیکوس کی بیٹی ، شہزادہ ابراہیم اور فاطمہ ہاتون کی ماں۔

2۔ نیلفر ہاتون - یاریسر ٹیکفر کی بیٹی ، مرات اول ، سلیمان غازی اور شہزادہ کسیم کی ماں۔

3. تھورو ڈورا ہاتون بازنطینی شہنشاہ VI یانیس کنٹاکوزینوس کی بیٹی ، شہزادے حلیل کی ماں۔


اورہان غازی نے اپنی زندگی برسا میں گزاری ، سلطنت عثمانیہ کا انتظام اپنے آخری سالوں میں اپنے بیٹے شہزادہ مراد کو سونپ دیا۔ 


موت کی وجہ اور سال کے بارے میں مورخین میں اختلاف ہے۔ اپنے وقت کے مؤرخ اکپازادے لکھتے ہیں کہ اورہان بے 1358 میں فوت ہوئے ،

کچھ مورخین کے مطابق وہ 1360 میں فوت ہوے جب وہ 79 سال کے تھے ، اور دوسرے کہتے ہیں کہ وہ 1362 میں فوت ہوے۔

Contact form

Name

Email *

Message *