نویان کی اصل تاریخ | نویان کی موت

نویان کی اصل تاریخ | نویان کی موت

Size:
Price:

Read more

 نویان کی اصل تاریخ

ڈرامہ سیریز ڈیرلس ارطغل میں ہم نے نویان کا کردار دیکھا جتنی شہرت اس منفی کردار کو ملی اتنی اور کسی منفی کردار کو نصیب نہ ہوئی آئیے آج آپ کو اس کی اصل تاریخ بتاتے ہیں 




نویان کی ابتدائی تاریخ کی معلومات تاریخ کی کتابوں میں دستیاب نہیں بس اتنا لکھا ہے کہ وہ

بیشود قبیلے کا ایک اہم فرد تھا چنگیز خان تک کیسے پہنچا یہ بھی معلوم نہیں

اس کا پہلی دفعہ تاریخ میں ذکر 1241 کی ایک سلجوقوں کے خلاف جنگ میں آیا 

یہ وہ دور تھا جب سلطان غیاث الدین سلجوق سلطنت کا سلطان تھا چنگیز خان کے بیٹے اوکتای خان نے اسے سلجوقوں کے خلاف لڑنے بھیجا 


وہ سب سے پہلے سلجوق سلطنت کے شہر سیواس میں داخل ہوا اس شہر کی فوج نے اس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور نویان نے شہر کو لوٹ لیا۔ اس نے ٹوکٹ اور قیصری کے شہروں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا کیونکہ ان شہروں کی فوج نے اس کے خلاف مزاحمت کی تھی ۔ ان کامیابیوں کے نتیجے میں وہ مکمل منگول فوج کا کمانڈر بن گیا 

1245 میں ، اس نے اہلیت پر قبضہ کر لیا۔ 1246 میں ، اسے منگول کے نئے حکمران گویاخ خان نے برطرف کر دیا کیوں کہ نویان اس کے خلاف تھا ۔ گویاخ خان کی موت کے بعد ، نویان کو 1251 میں ایرانی علاقے میں منگولین فوجوں کا کمانڈر مقرر کیا گیا اب اس نے دوبارہ سلجوک سلطنت کی طرف رخ کیا 


اور وہ دوبارہ اناطولیہ کی سرزمین میں داخل ہوا۔ اور اس نے اپنے نئے خان سے سلجوقوں کے خلاف جنگ کی اپیل کی جو اس نے مان لی اس نے ایک بار پھر سلجوقوں کو شکست دی اس نے 1256 میں سلجوق سلطنت کے دارالحکومت کونیا کا محاصرہ کیا قونیہ کے لوگوں نے شہر کا سارا سونا اکٹھا کرکے نویان کو دے دیا تو وہ شہر کی دیواریں توڑ کر واپس چلا گیا اس جنگ کے بعد مؤرخین میں اختلاف پایا جاتا ہے کچھ مورخین کہتے ہیں کہ اس نے اسلام قبول کر لیا کچھ کہتے ہیں کہ اس نے نئے آنے والے خان ہلاکو خان کی مخالفت کی تو اس کو ہلاکو خان نے قتل کروا دیا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ منگولوں کی شام میں ہونے والی جنگ میں مارا گیا حقیقت تو اللہ ہی جانتا ہے۔


اگر آپ کو میرے پوسٹ پڑھنے کا شوق ہے تو ایک مرتبہ میرے page کا ضرور وزٹ کیجئے گا, اگر پسند آۓ تو Follow کر کہ see first لازمی کریں, شکریہ اس طرح آپ کومیرے سارے پوسٹس ملتے رہے گے

 #پاکستان #زندہ_باد

Contact form

Name

Email *

Message *